نومنتخب وزیراعلیٰ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کا پول کھل گیا‘ خانیوال کا شہری ہمشکل نکلا‘ میری خوش قسمتی ہے: صفدر حسین نے عثمان بزدار سے ملنے کی خواہش کا اظہار

Aug 20, 2018

خانیوال(خبرنگار)سوشل میڈیا پر ویڈیو میں وائرل ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعلق خانیوال سے نکلا،پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تضحیک آمیز وائرل وڈیو کی حقیقت کا پول بھی کھل گیا تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک انتہائی پسماندہ علاقے کی شخصیت کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد ایک انتہائی تضحیک آمیز ویڈیوکو نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کہ وائرل ہو گی ویڈیو میں نومنتخب وزیراعلی عثمان بزدار کو ایک چیئر لفٹ پر انتہائی خوفزدہ دیکھایا گیا ہے ویڈیو وائرل کرنے کا بظاہر مقصد نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شخصیت کو نشانہ بنانا لگتا ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں دیکھایا گیا شخص نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نہیں بلکہ یہ شخص خانیوال کا رہائشی جام صفدر حسین سٹھار نکلے جو کہ خانیوال کی کالونی نمبر 3 کا رہائشی ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو بھی گزشتہ رمضان المبارک میں مری سیر کے دوران اس شخص کے دوستوں نے بنائی تھی جو آج ہر طرف وائرل ہو چکی ہے اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں یکدم اتنا مشہور ہو جاؤں گا اس نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے میری شکل ملنا میری خوش قسمتی ہے جس کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملی میری وائرل ہونے والی ویڈیو کو سب سے زیادہ دیکھا جارہا کام صفدر حسین سدھار نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں