قصور(اے پی پی )ماہرین غذائیت نے کہاہے کہ آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر‘کینسر‘موٹاپے‘ عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے جس میں وٹامن اے‘ سی‘ کے‘ای‘ بی ون‘ بی ٹو‘ بی تھری ‘بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم ‘ فلورائیڈ‘ فاسفورس‘ میگنیشیم‘آئرن‘ کیلشیم اورزنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے ازحدمفیدہیں اورمختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے،ماہرین
Aug 20, 2018