کراچی (نوائے وقت نیوز) کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق کا کہنا ہے کہ آبی حیات کی بقاء کے لئے سمندر اور ساحل سمندر کو صاف رکھنا ناگزیر ہے۔ کراچی کے ساحل پر پاکستان نیوی کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں ساحلوں اور ماحول کی صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ساحل کی صفائی کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے خصوصی طور پر ساحل سمندر کی صفائی کی مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی نے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا اور پودا بھی لگایا۔ اس مہم میں طلباء و طالبات کے علاوہ کھیلوں اوردیگر شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی ساحل کی صفائی مہم میں شرکت کی۔