کرم پور‘ خان گڑھ‘ خانیوال‘ دنیا پور (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت‘ خبر نگار،نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق‘ 6 زخمی تفصیل کے مطابق حسن شاہ کا رہائشی اٹھارہ سالہ نوجوان تصور حسین سہو اپنے ماموں زاد بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اڈا موچی پور جا رہے تھے کہ ٹریکٹر جس کے پیچھے روٹا ویٹر تھا اسے کراس کرتے ہوئے روٹاویٹر کی سائیڈ لگنے سے تصور حسین کی ٹانگ کٹ کر الگ ہو گئی،ہسپتال لے جاتے ہو ئے ر استے میں دم ٹوڑ دیااس کا ماموں زاد بھائی علی حیدر کو تشویس ناک حالت میںہسپتال پہنچا دیا گیا،پولیس تھانہ کرم پور نے میڈیکل رپورٹ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواحی بستی قریشی والی میں مشتاق کی 7 سالہ بچی پر اچانک کچی دیوار آ گری جس سے وہ جاں بحق ۔ شامکوٹ کے قریب آئل ٹینکر اُلٹ گیا جس میں پیڑول اور ڈیزل موجود تھا ۔ریسکو1122اورپولیس کی بھاری نفری نے اطلاع ملتے ہی علاقہکو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کے لیے بند کرکے امدادی کاروائیاں شروع کردیں زخمی آئل ٹینکر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ابتدائی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ۔نواحی گاؤں چک نمبر12۔ایم کی پڑھیاربرادری کے نواب وغیرہ ٹریکٹرٹرالی پرمزدوری کے لئے براستہ کہروڑ روڈ دنیاپور جارہے تھے ۔ خانیوال سے لودھراں کی طرف جانے والے تیزرفتارٹرالرٹریکٹرکو بچاتے ہوئے اچانک کٹ ماری اورٹریکٹرٹرالی کے اوپرالٹ گیا جس سے ٹریکٹرٹرالی پرسوارمحمدسعیدموقع پرہلاک ہوگیا۔ٹریکٹرڈرائیورحیدرعلی پڑھیاراوراس کے ساتھ ٹریکٹر کے مڈگارڈ پربیٹھا ہوانواب علی اور دس سالہ بچہ سلیم زخمی ہوگئے جن میں ڈرائیورحیدرعلی کی ایک ٹانگ اورنواب کا بایاں بازو بھی ٹوٹ گیا جبکہ ٹرالرپرلوڈ ہیوی کنٹینرعین ٹرالی کے اوپرگرنے سے ٹرالی میں موجود دو بچے دلشاد ولدحیدرعلی عمرپانچ چھ سال اورعدنان دب گئے۔پولیس کے ہمراہ امدادی ٹیموں نے حادثہ میں مرنے والے کی نعش اورزخمیوں کوفوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا اورٹرالی میں کنٹینر کے نیچے دبنے والے دوبچوں کونکالنے کی کوشش کی اس دوران ٹرالی پرگرے ہوئے ہیوی کنٹینرکوہٹانے کیلئے ایکسیویٹر منگوایا گیا جس کی سرتوڑکوشش کے باوجود بھی کنٹینرکواس کی جگہ سے ہلایا تک نہ جاسکا تاہم بعد ازاں ٹرالی کی ایک سائیڈ کو کٹرکے ذریعے کاٹ کر جگہ بنائی گئی اورٹرالی میں موجود بچوں کو زندہ سلامت نکال لیا گیا دونوں بچوں کو کئی گھنٹوں بعد معجزاتی طورپر زندہ سلامت پاکرورثاء اورموقع پرموجود لوگوں نے خدا کا شکرادا کیا۔ زخمی ڈرائیورحیدرعلی اس کے ساتھیوں نواب اور دس سالہ سلیم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دنیاپور میں داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ چھوٹے بچوں دلشاد اورعدنان جو معمولی زخمی ہوئے کومرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے ادھرحادثہ سے کہروڑچوک بلاک ہونے سے سپرہائی وے پردونوں اطراف ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس تھانہ سٹی نے ٹرالرڈرائیورکو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
روٹا ویڑ نے موٹرسائیکل روند دی، بچی پر دیوار آگری، ٹرالر ٹریکٹر ٹرالی پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
Aug 20, 2018