عوام کو کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تیارکریں گے: ڈاکٹر سلیم

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اصلاح اور انتخابی نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے عمران خان نے بطور وزیر اعظم جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ قابل قدراور شفاف انتخابی جمہوری نظام کیلئے ناگزیر ہے، ہم عمران خان کے اس مشن میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور عوام کو بھی کرپٹ عناصر کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے تیار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن