سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی کے ٹھیکیدار صدام وٹو کی ٹیم نے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کی رفتار تیز کردی ، جس پر ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف اور مریضوں کے ورثاء نے اطمینان کا اظہار کیا،ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جانے لگے،پہلے ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورت حال تھی،عوامی شکایات پر ایم ایس نے فوری اور دیرپا اقدامات کرنے کی ہدائت کی۔