العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنسز: نواز کے خلاف ٹرائل ایک ساتھ چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے سخت حفاظتی انتظامات میں احتساب عدالت میں پیشی ہوئی، عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے ایک ساتھ فیصلہ کی استدعا منظور کر لی۔

 نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ وہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، واجد ضیا پر جرح اگلی سماعت پر کریں گے۔ العزیزیہ ریفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیس کی مسلسل سماعت سے تاثر گیا کہ اس کا فیصلہ پہلے ہو جائے گا۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی کارروائی ایک ساتھ آگے بڑھانےکی استدعا منظور کر لی اور سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔خواجہ حارث نے عدالت میں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت درخواست ضمانت پر بریفننگ دی۔ نواز شریف کو جب عدالت لایا جا رہا تھا تو جیل کے باہر دو ن لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر گل پاشی کی کوشش کی تو انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...