لبیک اللھم لبیک: حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائیگا

Aug 20, 2018 | 14:35

ویب ڈیسک

مدینہ منورہ:  لبیک اللھم لبیک، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا. عازمین کی نماز فجر کے بعد وادی منیٰ سے میدان عرفات روانگی، لاکھوں فرزندان اسلام خطبہ حج سنیں گے۔عازمین حج نے ساری رات عبادت، ذکر اذکار میں گزاری، نماز فجر پڑھ کر میدان عرفات کا رُخ کریں گے۔ حج کے رکن اعظم، وقوف عرفات کی ادائیگی کیلئے لاکھوں عازمین خطبہ حج سنیں گے، جسے پہلی بار اردو زبان میں بھی پیش کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔حجاج کرام ظہراور عصر کی نمازیں اکٹھی پڑھیں گے۔ غروب آفتاب کے بعد عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے، نماز مغرب اور عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔ حجاج کرام رات بھرمیدان عرفات میں عبادت و ریاضت، اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔ حجاج کرام منگل کی صبح سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

16 لاکھ عازمین حج کی سعودی عرب آمد

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے. حکام کے مطابق اب تک 16 لاکھ 84 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر داخلی عازمین کی تعداد بھی 2 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال 94 ممالک سے5 ہزار300 عازمین شاہ سلمان کی ضیافت میں حج ادا کریں گے۔ دوسری جانب حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے پر 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر لئیق آپٹیکل کے روح رواں محمد لئیق اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اورمعین آپٹیکل کے روح رواں معین احمد اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

مزیدخبریں