وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےاپنی حکومت کی اولین خارجہ پالیسی پردفترخارجہ میں میڈیاکوبریفنگ دی .وزیرخارجہ نےکہا بھارت اور افغانستان سے تعلقات کو فروغ دیں گے. کابینہ میٹنگ کے بعد افغان وزیر خارجہ کو فون کرکےدوطرفہ تعلقات پربات چیت اورجلدافغانستان کا دورہ بھی کریں گے۔بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کومخاطب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ دونوں ممالک اپنے اپنےمسائل سےآگاہ ہیں،وہاں کےوزیراعظم نریندر مودی نےعمران خان کو خط لکھ کر مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔وزیرخارجہ نےخارجہ پالیسی کے تعین کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سابق وزرائے خارجہ سمیت سابق سفارتکاروں سے بھی رہنمائی لینے کا اعلان کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نان کیریئرڈپلومیٹ اور سیاسی تعیناتیوں کا بھی جائزہ لےگی.وزیر خارجہ نے بیرون ممالک میں پاکستانی مشن سکول،سمندرپار پاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت بھی کی۔