مکہ مکرمہ کی مبارک فضاؤں میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں۔ فرزندان اسلام رنگ و نسل سے بالا ہوکر حجازمقدس میں جمع ہیں۔ تن پر ایک ہی لباس، ہر دل اللہ کی محبت سے سرشار، زبانوں پر فقط لبیک اللھم لبیک کی تکرار۔عازمین نے رات منٰی میں قیام کیا۔ نو ذی الحج کو صبح میدان عرفات کی طرف روانہ ہوئے۔ جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا۔ امام مسجد نبوی نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جس کے بعد ﷲ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں کی گئیں, میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے بعد دنیا بھر سے آئے عازمین مزدلفہ میں جمع ہو چکے ہیں۔ جہاں رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔ صبح نمازفجر کی ادائیگی کے بعد حجاج منیٰ میں قائم خیموں میں جائیں گے اور قربانی کے بعد بال منڈوائیں گے۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعدحجاج مسجدالحرام میں طواف زیارت کریں گے۔