خرطوم (اے پی پی) فوج اور سیاسی قیادت کے مابین جمہوریت کی بحالی کے روڈ میپ پر ہونے والے معاہدے کو سوڈان میں جمہوریت کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فریقین کو امید ہے کہ اس ڈیل سے ملک میں آٹھ ماہ میں سے جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سوڈان کے طول و عرض میں بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکل مسرت کا اظہار کیا۔ کئی مقامات پر لوگ ہاتھوں سے 'وکٹری‘ کا نشان بنا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے دیکھے گئے۔ دارالحکومت خرطوم میں لوگ اپنی کاروں کے ہارن بجاتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے لوگوں کا ہجوم رات گئے تک خوشیاں مناتا رہا۔
جمہوری روڈ میپ پر سمجھوتے کے بعد سوڈان میں جشن
Aug 20, 2019