ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھیں گے: روسی وزیر دفاع

Aug 20, 2019

ماسکو (صباح نیوز) روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگوف نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں، روس بھی اس وقت تک خاموش ہے جب تک امریکا ایشیا اور یورپ میں میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے میزائل نصب نہیں کرتا۔ امریکہ آئی این ایف معاہدہ چھوڑنے سے ایک سال پہلے ہی کم اور درمیانی رینج کے ایٹمی میزائل تیار کرنے کی منظوری دے چکا تھا۔ انہوں نے کہا روس کم اور درمیانی رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں