سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق کیخلاف کرپشن کے بڑے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Aug 20, 2019

کوالالمپور (صباح نیوز) ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے بڑے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف ون ملائیشیا برہارڈ کمپنی(ون ایم ڈی بی)سمیت کرپشن کے پانچ مقدمات قائم ہیں جن میں سے ون ایم ڈی بی سب سے اہم اور بڑا مقدمہ ہے۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ کی کارروائی کے لئے ان کی تیاری مکمل نہیں ہے ان کو مزید وقت دیا جائے۔نجیب رزاق پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے مصاحبین کی مدد سے ون ملائیشیا ڈویلپمنٹ برہارڈ کمپنی کے ذریعے 2.28 بلین رنگٹ(550 ملین ڈالر )کے غیر قانونی فنڈز اپنے بینک اکائونٹس میں منتقل کئے ۔

مزیدخبریں