اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملزم گرفتار چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو تحویل میں لے لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرکے گھریلو تشدد کی شکار بچی کو تحویل میں لے لیا بچی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری عمیر تنویر کے گھر پر ملازمہ تھی بچی ماریہ نے کہا کہ عمیر اور اس کی بیوی زینب اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے اتوار کے روز بچی فلیٹ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ مری میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم عمیر تنویر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...