پاکستانی طالب علم نے خون نکالے بغیر ذیابیطس چیک کرنے کا آلہ ایجاد کرلیا

Aug 20, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی طالب علم نے خون کا ایک قطرہ نکالے بغیر ذیابیطس کی شناخت کرنے والا کم خرچ آلہ تیار کرلیا۔ اقراء یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم فیضان احمد نے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک آلہ تیار کیا ہے جس کی بدولت سوئی چبھوئے اور خون نکالے بغیر خون میں گلوکوز کی درست پیمائش کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں