لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران870 ٹریفک حادثات میں 5افراد ہلاک جبکہ991 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ان ٹریفک حادثات 420ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور20مسافر 426اور 150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ جن میں صوبائی دارالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 86حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان57حادثات میں63 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل996متاثرین میں782مرد اور214خواتین شامل ہیں۔