لاہور(کلچرل رپور)جرمن سفیر برن ہاڈ شخلگ ہکBernhard Schlagheckنے ہیڈ آف پریس اینڈ کلچر کرسچن راسن برجر کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔جرمن سفیر برن ہاڈ نے چیئرپرسن الحمرامنیزہ ہاشمی اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرء اسے ملاقات کی ۔وفد نے الحمرا ء آرٹ گیلری، سٹوڈیو، ہالز، الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، الحمرا ء آرکائیواینڈ ریسرچ سنٹر بھی دیکھے اور دوطرفہ ثقافتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرمنیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ فنون لطیفہ کے شعبوں میں فیسٹیولز کے ذریعے مثبت معاشرتی رویے فروغ دے رہے ہیں۔جلد چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔فیض فیسٹیول میں دنیا بھر کے ادبی و ثقافتی وفود شرکت کر رہے ہیں۔جرمن سفیر برن ہاڈ شخلگ ہک نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی حسن قابل ستائش ہے۔الحمراعالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے۔ جرمن وفد کو الحمراء کی شائع شدہ کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔