اسلام آباد/سٹاف رپورٹر/ وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے سفارتی آؤٹ ریچ اور سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے خارجہ محاذ پر ملک و قوم کے لئے محترمہ تہمینہ جنجوعہ کی طویل خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی برائے سفارتی تعلقات محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو فورا جنیوا پہنچ کر اپنی زمہ داریاں سنبھالنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے سمیت دیگر ضروری ہدایات دیں۔
شاہ محمودقریشی سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات،کشمیرسمیت اہم سفارتی امورپرتبادلہ خیال
Aug 20, 2019