اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹریفک پولیس نے گذشتہ 15 دنوںمیںبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 5,935،بغیر سیٹ بیلٹ باندھنے گاڑی چلانے والے2,833، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے636،افراد کے خلاف کاروائی ، جب کہ بغیر شیشوں،بغیر اشاروں، فرنٹ اور بیک لائٹ2,174 کے چالان کردئے۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے بتایا کہ اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق وسیع پیمانے پر خصوصی آگاہی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اس مہم میں 3گاڑیوں پر لاوڈ سپیکر اور انائوسنمنٹ سٹم نصب کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے مقرر کردہ چوکوں میں موجود ہیں اور ٹریفک سگنل بند ہونے پر شہریوں کو سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ کے استعمال ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے سننے، لین وائیلیشن جیسے اہم قوانین کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پرچالان
Aug 20, 2019