لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی پری سیزن کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈنے کیمپ کے لئے20کھلاڑیوں کو طلب کررکھا ہے ۔کیمپ میں طلب کئے گئے کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق اور محمد رضوان ،سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری، وہاب ریاض ،یاسر شاہ ،آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر شامل ہیں ۔پہلے دو روز کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد 22اگست سے سات ستمبر تک کنڈیشنگ کیمپ ہوگا ۔اطلاعات کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان 22اگست ، سابق کپتان اظہر علی 24اگست اور فاسٹ باولر حسن علی 26اگست کو کیمپ جوائن کریں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہوں گیبابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے۔