حسن علی کابھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے نکاح آج دبئی میں ہوگا

Aug 20, 2019

دبئی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کابھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے نکاح (آج)منگل کو دبئی میں ہوگا،نکاح کی تقریب میںدونوں گھرانوں کے تقریبا 25افراد شرکت کرینگے،نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کی تیاریاںمکمل کر لی ہیں، حسن علی نے لاہور کے معروف ہیئر اسٹائلسٹ سے بال بنوائے اور فیشل بھی کروایا۔فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح (آج)منگلکو دبئی میں بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوگا۔پروگرام کے مطابق حسن علی اور ان کے گھر والے20اگست کو دبئی پہنچیں گے اور اسی روز نکاح کی تقریب ہوگی، جس میں دونوں گھرانوں کے تقریبا 25افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے، نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی۔

مزیدخبریں