لاہور (آئی این پی)معروف کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ جگت کا موجد پاکستانی تھیٹر ہے دنیا میں کسی بھی جگہ جگت بازی نہیں ہوتی صرف پاکستانی اسٹیج ڈراموں میں جگت بازی سے مزاح پیدا کیا جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جگت خدا کی دین ہے اب اس کو اداکار کس طرح استعما ل کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ گزرے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد کالے رنگ والوں کی ہے جن میں باکسر محمد علی کلے ، فٹ بائولر پیلے ، مائیکل جیکسن ،نیلسن منڈیلا، مائیک تائیسن سمیت بے شمار لوگ شامل ہیں جن کے رنگ کالے تھے ۔