گنڈاسنگھ مقام پرپانی کی سطح 17.6فٹ پرپہنچ گئی

Aug 20, 2019 | 12:04

ویب ڈیسک

آج صبح دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والاکے مقام پرپانی کی سطح سترہ اعشاریہ چھ فٹ پرپہنچ گئی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق تلوارپوسٹ پرپانی کی سطح آٹھ اعشاریہ چارفٹ،Bakerke پوسٹ پر چھ سوچوبیس فٹ اورایف ایم ڈی پوسٹ پرپانی کی سطح ساڑھے نوفٹ پرپہنچ گئی ہے۔گنڈاسنگھ پوائنٹ پراس وقت نچلے درجے سے بھی کم درجے کاسیلاب ہے جہاں پانی کا بہائو پینتیس ہزارکیوسک ہے جواگلے دس سے پندرہ گھنٹے کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزارکیوسک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کاامکان ہے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ سلمانکی کے مقام پر پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے۔

 ہیڈ سلمانکی کے مقام پر پانی کی آمد29 ہزار پانچ سو چھتیس کیوسک جبکہ اخراج سترہ ہزار چھ سو ستائیس کیوسک ہے۔

 سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر علاقےکے لوگوں کو امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں