اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور ان کے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسیک نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں رابرٹ فاراح اور جان سیباسٹین پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں کروشیا کے ایون ڈوڈگ اور ان کے سلواکیہ کے جوڑی دار فلپ پولاسیک نے سخت مقابلے کے بعد رابرٹ فاراح اور جان سیباسٹین پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 10-6 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔