اسپین کے جزائر کناری پر لگی جنگلاتی آگ قابو سے باہر،نوہزار افرادکی منتقلی

Aug 20, 2019 | 13:12

ویب ڈیسک

اسپین کے جزائر کناری کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی حکام نے بتایاکہ مراکش کے قریب واقع انہی جزائر میں سے ایک جزیرے گرینڈ کناریہ پر اس آگ کے شعلے پچاس میٹر تک بلند ہیں جبکہ نو ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دن سے لگی اس آگ کی وجہ سے چھ ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔ آگ کے بہت بلند شعلوں کی وجہ سے بعض مقامات پر امدادی کارروائیاں بھی ناممکن ہو چکی ہیں۔ ابھی تک ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں