چاڈ کے دو مشرقی ریاستوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد ایمرجنسی نافذ

Aug 20, 2019 | 17:34

ویب ڈیسک

 چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے ملک کی دو مشرقی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان رواں ماہ کے دوران نسل پرست جماعتوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ۔صدر کے دفتر کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ سیلا اور کوادائی کے علاقوں میں تین ماہ کے لیے ہو گا۔ یہاں 9 اگست سے چرواہوں اور کاشت کاروں کے درمیان لڑائی میں 50افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔صدر دیبی نے اپنے سیلا کے دورے کے دوران ایک بیان میں کہا کہ اب کے بعد سے ہم عسکری فورسز تعینات کریں گے تا کہ علاقے میں آبادی کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے .. ہمیں تمام شہریوں کو غیر مسلح کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں