طلبہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے پاکستان کو خوشحال بنانے کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

Aug 20, 2019 | 22:08

ویب ڈیسک

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ سخت محنت کریں اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاکستان بھر کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے اتحاد تنظیم مدارس دینیہ کے طلبہ سے ملاقات میں کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے طلبہ کو مختلف شعبوں میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ بری فوج کے سربراہ نے طلبہ کو اس کامیابی کے حصول میں مدد کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر والدین اور اساتذہ کی کوششوں اور عزم کی بھی تعریف کی۔

بعد میں بری فوج کے سربراہ نے اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے, والدین اور اساتذہ کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں سووینئر پیش کئے۔

مزیدخبریں