لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے انگلینڈ نے اظہر محمود کی خدمات حاصل کر لی ہیں وہ 3 میچوں کی سیریز میں انگلش بائولرز کو مدد فراہم کریں گے۔اظہر محمود انگلش بائولنگ کوچ جولن لیوس کی معاونت کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ گراہم تھارپ ہوں گے اور انہیں پال کولنگ ووڈ کی بطور اسسٹنٹ کوچ معاونت حاصل ہو گی۔