گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کرونا وبا کے پیش نظر گھر بیٹھے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری اور اُن کی دہلیز پر ازالہ کیلئے گیپکو میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن کچہری کے دوران جنرل مینجر آپریشن محمد لطیف مُغل اور چیف انجینئر آپریشن احمد فوادنے صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنی اور اُن کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر منیجرسیف اللہ سورانی، میاں عرفان علی، محمد جہانگیر رانا و دیگر بھی موجود تھے جبکہ ایس ای سٹی سرکل محمد بشیر، ایس ای کینٹ طاہر محمود میؤ،ایس ای سیالکوٹ حاجی محمد اشرف، ایس ای نارووال شبیر بٹ اور ایس ای گجرات معظم فضل، متعلقہ ایکسیئنز و دیگرنے بذریعہ ویڈیولنک آن لائن کچہری میں شرکت کی ۔کچہری کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاولدین، حافظ آباد اور نارووال اضلاع کے درجنوں صارفین نے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی،نئے کنکشنز، تاروں ،خراب میٹروں کی تبدیلی،،زیادہ استعداد کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب اورنئی آبادیوں کو بجلی مہیا کرنے جیسے مسائل بیان کئے جن کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
گیپکو آفس میں آن لائن کچہری ،صارفین کی شکایات سُنی گئیں
Aug 20, 2020