گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجن پولیس نے گزشتہ 18یوم کے دوران اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران قتل ، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث491 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن میں کیٹگری Aکے106اور کیٹیگری Bکے385خطرناک اشتہاری شامل ہیںگرفتار کئے گئے ۔ 491 مجرمان اشتہاری میں قتل کے 25ڈکیتی و راہزنی کے 80اور اغواء برائے تاوان کا01مجرم اشتہاری شامل ہے۔