لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں دونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے فیکٹری مالک کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں دو نامعلوم افراد نے فیکٹری میں گھس کر فیکٹری مالک محمد رمضان پر فائرنگ کردی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد عدنان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔