مزید 3 نوجوان شہید، 7 گرفتار: 3 مزدوروں کے قتل کیخلاف ہڑتال، مظاہرے

Aug 20, 2020

سری نگر(کے پی آئی)بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے جموں و کشمیر میں گستاخانہ ویڈیو اور ماورائے عدالت3 شہریوں کے قتل کے خلاف  گزشتہ روز عام ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔ احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ۔امام جامع خانقاہ فیض پناہ ڈورو حافظ جاوید احمد کا کہنا تھا کہ وہ لوگ سب کچھ بر داشت کر سکتے ہیں لیکن گستاخی ہر گز معاف نہیں کیا جاسکتی ۔ویری ناگ میں بھی جلوس نکالا گیا۔جلوس بازار کا چکر کاٹ کر پرامن طور منتشر ہوا ۔جلوس میں شامل لوگ گستاخ کے خلاف کر رہے تھے ۔مٹن میں بھی واقع کے خلاف احتجاج ہوا اور واقع پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔بھارتی فورسز نے جنوبی شمالی کشمیر اور جموں میں7 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔امتیاز احمد ڈار ، پرویز احمد کمار ، سجاد احمد دھوبی اور، شاہد منظورکو کو محاصرے کے دوران گرفتار کر لیا۔کے پی آئی کے مطابق شمالی کشمیر  میںبانڈی پورہ  کے حاجن قصبے سے سبزار احمد راتھر کو گرفتار کر لیا۔ سبزار احمد راتھر عرف آتش بھائی ساکنہ اونیرا شوپیان کے بارے میں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ہے ۔ پولیس نے تمام گرفتار شدگان کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ ادھرجموں کے علاقے ڈوڈا اور رام بن  علاقوں سے دو نوجوانوں ، ضیا الرحمن اور محمد زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو تقریبا ایک سال بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھر میں کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا ۔ مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی تھی ۔کے پی آئی  کے  مطابق  اس سال کی ابتدا میں محدود وقت کے لیے جامع مسجد کو کھولا گیا تھا۔  کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ گستاخانہ ویڈیو مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول ہے۔ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے میں گستاخانہ ویڈیو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر مسلمانوں کے خلاف کریک ڈوان کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے کہا ہے  بھارتی فوج گستاخی کرنے والوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔انہوں نے ہندوئوں کے پجاری ستپال شرما کی گستاخی کی مذمت کی اور سائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کے غیر قانونی قتل کے ایسے واقعات کا نوٹس لیں۔شوپیاں میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرتے سرچ آپریشن کیا‘ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔کپواڑہ میں بھی 2نوجوانوں کو نشانہ بنا گیا۔

مزیدخبریں