بے لگام کرپشن‘ آلودگی‘ وزیر اعظم مودی سے ملاقات نہ ہونے پر 16سالہ بھارتی طالبہ نے خودکشی کر لی

Aug 20, 2020

بریلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں بے قابو کرپشن، بڑھتی ہوئی آلودگی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے دہم جماعت کی طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں 16 سالہ طالبہ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، نعش کے قریب سے 18 صفحات پر مشتمل تحریر ملی ہے جس میں طالبہ نے خودکشی کی وجہ ملک میں بے لگام کرپشن اور درختوں کی کٹائی کے باعث بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دیا۔طالبہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا ذکر بھی کیا تاکہ وہ وزیراعظم کی توجہ اس جانب مرکوز کراسکیں جب کہ اْن سے دیوالی میں پٹاخے پھوڑنے اور کیمیکل زدہ رنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنا تھا۔

مزیدخبریں