کشمیری تنہا نہیں‘ ضرورت پڑنے پر مداخلت کرنی چاہئے: کمالا ہیرس 

Aug 20, 2020

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک) ڈیموکریٹک کی طرف سے نامزد نائب صدارت کی امیدوار کمالا ہیرس نے کشمیریوں کی حمایت کر دی۔کمالا ہیرس نے کہا میں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر کی صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ضرورت پڑے تو مداخلت کی جانی چاہیے۔ایک بیان میں اْن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں۔کمالا ہیرس کو کشمیریوں کی حمایت پر بھارتی امریکی مسلمانوں اور سکھوں سے پذیرائی مل رہی ہے۔وہ آرٹیکل 370 کی بھی شدید ناقد رہی ہیں۔

مزیدخبریں