میونخ (انٹر نیشنل ڈیسک) جرمنی سے ایک بار پھر متعدد پاکستانی تارکین وطن کو اجتماعی طور پر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کے باوجود میونخ سے 33 پاکستانی شہریوں کو لے کر جانے والی خصوصی پرواز بدھ کی صبح اسلام آباد ائرپورٹ پر اتری۔ ان شہریوں کی واپسی کی پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد واپس بھیجے گئے ان پاکستانیوں میں سے چوبیس جرمنی میں مقیم تھے‘ سات ہمسایہ ملک آسٹریا میں اور باقی دو کو جرمنی کے ایک اور ہمسایہ ملک پولینڈ سے حکام نے ملک بدر کیا تھا۔