حکومت نے 85 ارب روپے کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے: سٹیٹ بنک 

Aug 20, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ حکومت نے 85 ارب روپے مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کئے ہیں۔ حکومت نے 40 ارب نیلامی اور 45 ارب نیلامی کے بغیر فروخت کئے۔ نیلامی میں 3-5-10-15 اور 20 سال کے بانڈز بیچے گئے۔ بیس سال بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 10.55 فیصد رہی۔

مزیدخبریں