نواز شریف اور بلاول کا رابطہ، جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے ساتھ چلنے پر اتفاق

اسلام  آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ قائم ہوا  پچھلے دو تین روز میاں نواز شریف نے  جمعیت علما اسلام  کے سربراہ  مولانا فضل الرحمنٰ  سے رابطہ  قائم کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور  دیا کہ  رہبر کمیٹی کا جلد اجلاس بلا کر  اے پی سی کا ایجنڈا   تیار کیا جائے دونوں رہنمائوں نے   جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ میاں نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن آئین اور قانون کے دائرے میں کام کرے تاہم  انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کسی بھی غیر آئینی اقدام  میں ملوث نہ ہو تاہم موجودہ صورت سے نکلنے کے لئے ہر آئینی آپشن استعمال کرے دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...