جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی الوداعی ملاقات، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین امریکہ کے ناظم الامور پال جونز  نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں پال جونز کی خدمات کو سراہا۔ مہمان  سفارت کار نے افغان امن اور مفاہمت کے عمل اور خطہ میں  امن و استحکام کو یقینی بنانے  کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن