ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صد رحاجی فیاض خان تنولی نے کہاہے کہ18 اگست کوضلعی صدرحاجی عمرفا روق کے مرکزی دفترٹیکسلامیںضلع بھرکے سابق ممبران قومی اسمبلی وصو با ئی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرزکے مشترکہ کامیاب اجلاس نے حکومتی سیاسی حلقوںمیںکھلبلی مچاکررکھ دی ہے،اوربالخصوص حکومت کی دوسالہ کا رکردگی بیان کرتے ہوئے حکومتی وزراء کے جھو ٹ پرمبنی بے بنیادواقعات کی جوکہانی بیان کی جارہی تھی ،اس کوڈویژنل صدرملک ابراراحمدنے حقائق اورد لا ئل کی بنیادپرمیڈیاء اورعوام کے سامنے بے نقاب کرکے حکومتی حمایت میںجھوٹ کوسچ ثابت کرنے کی کوششوںمیںمگن عنا صرکو’’ چپ‘‘لگا کررکھ دی ہے،حاجی فیا ض خان تنولی نے تحصیل مری،تحصیل گو جرخان،تحصیل کلرسیداں، تحصیل را و لپنڈی کے سابق ممبران اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزکی بھرپو ر شرکت پرانکا شکریہ ادا کیا،اورحاجی عمرفا روق کومبارکبا ددیتے ہوئے اس عزم کودہرایا،کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات منعقدکروا ئے، یا ملک میںعام انتخابات کاانعقا دہو،مسلم لیگ ن میا ں زنوازشریف اورمحترمہ مریم نوازکی زیرقیادت سیا سی مقابلہ بازی کے میدان میںکسی بھی انتخابی حلقہ کوپی ٹی آئی کے امیدواروںکے مقابلے میںخالی نہیںچھوڑاجائے گا،اورتمام نشستو ںپر بھر پور مقا بلے کیلئے ن لیگ کے امیدوارمیدان میں ہو نگے۔