کراچی کووفاق کے سپردکرنے  کی سازش کیخلاف جسقم کااحتجاج 

Aug 20, 2020

نواب شاہ(بیورورپورٹ(قوم پرست جماعت جسقم کا سندھ میں  لاپتہ قومی کارکنوں اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خلاف علی رضا خاصخیلی، علی انور چانڈیو، منیر ابڑو، گل ڈاہری، شعیب میمن، سید نصیر شاہ ودیگر کی قیادت میں  پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا قوم پرست جماعت کے رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ کے حقوق کی بات کرنے والے قومی کارکنان کو جبری طور لاپتہ کیا جارہا ہے جسکی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ دشمن پالیسیاں اختیار کرکے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنا چاہتی ہے  ، قوم پرست رہنماؤں نے کراچی کو سندھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاپتہ قومی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا

مزیدخبریں