جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی فروخت کرنے پر سابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر سابق سفیر مصطفی انور حسین کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے،انڈونیشیا میں سابق سفیر مصطفی انورحسین کے خلاف احتساب عدالت میں نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا، ریفرنس کے مطابق سابق سفیر نے جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کی۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزم نے قومی خزانے کو 1.32ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور وزارت سے منظوری لیے بغیرعمارت فروخت کا اشتہار جاری کیا۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سابق سفیر مصطفی انور نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے 6کے تحت اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن