پاکستان :کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے ،513نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے513 نئے کیسز اور8 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6209 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹوکیسز کی تعداد 11ہزار945ہے اور اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے اور ملک بھر میں کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 95 ہزار800،خیبرپختونخوا 35ہزار 468، اسلام آباد 15ہزار425، بلوچستان12ہزار403، آزادکشمیر2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے 2343 اور ‏پنجاب میں2186اموات ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا ایک ہزار242، اسلام آباد 175، بلوچستان139، ‏گلگت بلتستان63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہے۔

ملک بھرکےاسپتالوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن