لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش‘ بدوملہی: آسمانی بجلی سے دو بھینسیں ہلاک 

لاہور/ اسلام آباد/ بدوملہی (خصوصی نامہ نگار، صباح نیوز+ نامہ نگار) لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ حافظ آباد میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی  معطل ہوگئی۔ مرید کے میں شدید بارش ہوئی۔ بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی لیکن بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ شیخوپورہ اور گردونواح میں بھی جل تھل  ایک ہو گیا۔ متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ بدوملہی  سے نامہ نگار سے  آسمانی بجلی گرنے سے درخت پھٹ کر دو حصوں میں تقسیم، دو بھینسیں بھی ہلاک ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے لاہور کالاخطائی روڈ پر موضع بڑتھ کے رہائشی حمید گجر کی دو قیمتیں بھینسیں درخت کے ساتھ بندھی ہوئی تھیں۔ اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ گونج دار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی درخت پر گری جس سے کیکر کا درخت پھٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی بندھی ہوئیںلاکھوں روپے مالیت کی دو قیمتی بھینسیں بھی جل کر  بھسم ہو گئیں۔ لاہور سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز علی الصبح ہی بادلوں نے شہر میں اپنے ڈیرے ڈال لئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں بعد ازاں شہر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہوئی جیل روڈ میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...