امریکہ میں 2ماہ کا بچہ بول پڑا‘ ماں  کے الفاظ دہرانے کی ویڈیو وائرل

نیو یارک(نوائے وقت رپورٹ)امریکا میں دو ماہ کے بچے نے والدہ کے الفاظ دہرا دئیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون کیسیا کیمرون نے اپنے دو ماہ کے بیٹے روان کو کہا کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں، بچے نے یہی الفاظ دہرا کر والدہ سمیت دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ویڈیو کو روان کی دادی لارا اسکیڈسن نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ میرا پوتا باصلاحیت ہے۔‘ ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن