لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہری جگتار سنگھ جوال کی بھارت میں گرفتاری کیخلاف 10 ڈاؤننگ سٹریٹ لندن پر احتجاج کیا گیا۔ سکھ فیڈریشن کے احتجاجی مظاہرے میں لندن سمیت دیگر شہروں سے آئے سینکڑوں سکھوں نے شرکت کی۔ گرمیت سنگھ جوال نے کہا ہے کہ بھارتی حکام 1,020 دن سے قید جگتار سنگھ پر بدترین تشدد کر رہے ہیں۔ جگتار سنگھ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا‘ انصاف کے حصول سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ تہاڑ جیل میں عزیز و اقارب سے ملنے نہ دے کر ذہنی اذیت پہنچائی جا رہی ہے۔ برطانوی حکومت جگتار سنگھ کی رہائی کیلئے اپنے ’’نام نہاد دوست بھارت‘‘ پر دباؤ ڈالے۔ سکھ فیڈریشن نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط بھی لکھ دیا۔
برطانوی شہری جگتار سنگھ کی بھارت میں گرفتاری کیخلاف 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں احتجاج
Aug 20, 2020