اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک لوٹ کر اسحاق ڈار مفرور ہیں۔ واپس آکر جواب دینا گوارا نہیں کیا۔ پلیٹس لیٹس کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے‘ جواب نہیں آیا۔ سستی روٹی جیسے فلاپ پروجیکٹ دینے والے کرونا کا بہانہ کر کے گھر بیٹھے ہیں۔ اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی سے عوام کے سر منڈوا دیئے گئے۔ کیونکہ کمیشن جو کھانا تھا۔ ملک کو گروی رکھ کر بھاشن دینے والے آج معاشی اشاریوں پر بھاشن دے رہے ہیں۔ مہنگی ترین بجلی کے معاہدے کر کے کمیشن بنائے گئے۔