سرکاری اراضی پر قبضہ، سینیٹراورنگزیب اورکزئی چیئرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آبادطلب

Aug 20, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے نیشنل پارک ایریا میں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں سینیٹراورنگزیب اورکزئی، چیئرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کوطلب کرلیا ہے۔ سماعت کے دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کروانے والے افسران کے خلاف کیس نیب کو بھیجا جائے گا،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے 300 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا۔

مزیدخبریں