مجلس وحدت مسلمین کل امارات اسرائیل معاہدے کیخلاف احتجاج کریگی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل‘ امارات معاہدے کے خلاف کل جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جن کا مقصد اسرائیل کے ناپاک عزائم کو آشکار کرنا ہے۔ راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان میں کہا ہے کہ عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے امریکی منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مظلوم فلسطینوں کے خون کا سودا کرنے کی یہ کوشش عرب کے حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔ اقوام عالم پر عرب حکمرانوں کا دوغلاپن واضح ہو چکا ہے۔ یہود ونصاریٰ کی حمایت  اسلامی احکامات کی صریحاً نفی اور عرب حکمرانوں کے تکبر و رعونت کا برملا اظہار ہے۔ تاریخ متکبروں کی ذلت آمیز شکست کے ان گنت واقعات سے تاریخ بھری ہوئی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھنے والے مغالطے میں ہیں۔ یہ صرف اپنے مفادات کے یار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...