کس کس کو سنائیں ہم اس درد کا فسانہ

 14 اگست یومِ آزادی  کے دن مسلم لیگ ن چار دھڑوں میں تقسیم، الگ الگ تقریبات میں وطن عزیزکی  73 ویں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں، یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے شہر میں نصف درجن سے زائد تقریبات کا اہتمام ہوا جس میں صرف مسلم لیگ  مثالی مگر الگ الگ تقریبات شامل ہیں صبح ٹھیک 9 بجے میونسپل کمیٹی بلدیہ گوجر خان میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان محترمہ حرا رضوان  اور چوہدری محمد عظیم نے پاکستان کا پرچم بلند کیا پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی ایس پی سرکل گوجر خان زوالفقار علی خان،ایس ایچ او میاں عمران عباس، شہزادہ خان راجہ عبدالغفعور کیانی راجہ فیصل کیانی،گل اخلاق تھتھال ایڈووکیٹ، راجہ عبدالوحید،راجہ روئیداد چب،رب نواز قریشی،  راجہ عتیق کوثر ،خواجہ اسلم،راجہ نوید چوہان زیشان کیانی اور  ملک نوید جاوید سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی بعد میں گوجر خان شہر کے سنگم ہاؤسنگ سکیم میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایس پی نے لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والی پبلک لائبریری کا افتتاح کیا مرکزی انجمن تاجران اتحاد گروپ کے رہنماؤں راجہ عمر لطیف،مرزا وقاص سعادت حسن نومی بٹ اختر پوپا بٹ مرزا عدیل ندیم مغل و دیگر نے کٹڑا لکڑی بازار میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دعا کی مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری جمیل اور چوہدری محمد اقبال  نے پوٹھوار پریس کلب میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرائی ،مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی،سابق چیرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں یومِ آزادی پاکستان کی 73 ویں سالگرہ منائی گء اس موقع پر بھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر مسلم لیگی ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خورشید زمان کے زیر اہتمام زمان ہاؤس میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی ورکروں نے شرکت کی  مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنماؤں صدف بٹ،مبشر حسن راجہ خرم و دیگر نے بھی پاکستان کی 73 ویں سالگرہ منائی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی  پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر شاہجہان اکبر نے بھی پنجاب کالج گوجر خان کمپس میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے ایک تقریب کاانعقاد کیا جس میں عملی ادبی، 
سرکاری  شخصیات نے شرکت کی پنجاب کالج کی طرف سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا معروف کاروباری شخصیت ملک شفقت جمیل نے بھی اس حوالہ سے  مختصر مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پوٹھوہار پریس کلب کے ممبران ملک نصیر،ملک جاوید،راجہ اسد، مرزا مبشر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجر خان کے صدر شفقت علی کیانی،ماہر تعلیم مبین مرزا،جلال مرزا و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان کی 73 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی یونین کونسل جیرورتیال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ دانیال اقبال  آف ککڑ جنڈ نے جی ٹی روڈ  مسہ کسوال اسٹاپ پر ایک عظیم الشان تقریب بسلسلہ یوم آزادی پاکستان منعقد کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ حرا رضوان ڈی ایس پی زوالفقار علی ایس ایس او میاں عمران عباس،راجی ساجد یوسف کیانی شہزادہ خان ڈاکٹر شعیب کیانی زیشان کیانی سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر 5000پودے مقامی لوگوں میں تقسیم کیے گئے راجہ دانیال اقبال کے اس اقدام کو اہل علاقہ نے سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااس بار گوجرخان میں کئی تقریبات منعقد کی گئی جس میں شامل افراد نے اپنے اپنے انداز میں پرجوش طریقے سے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔سیاسی جماعتوں نے بھی پروگرام کئے اسی طرح شہر کی دو غیر سیاسی اور متحرک تنظیموں
  مرکزی انجمن تاجران اتحاد گروپ اور گرین ٹیم  نے جس جوش و خروش اور شانداراندازمیں یوم آزادی منایا اس کی مثال نہیں ملتی انجمن تاجراں اتحاد گروپ کی تقریب اس حوالے سے منفرد تھی کہ اس میں بلا تفریق تقریباً ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدے داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور اکثریت نے اس رنگارنگ تقریب میں شرکت بھی کی صبح دس بجے شروع ہونے والی یہ تقریب دن ڈیڑھ بجے تک جاری رہی اور آذادی ریلی کے بعد اختتام پذیر ہوئی  ،میں انکے قائدین صدر مرزا وقاص اکبر اور جنرل سیکریٹری  سعادت حسن نومی بٹ، اور راجہ عمر لطیف  انکے تمام رفقا  مبارکباد کے مستحق ہیں اسی طرح گرین ٹیم کے روح رواں نوید طاہر نے اپنی ٹیم کے متحرک اور پرجوش نوجوانوں کے ہمراہ 13 اگست رات دس بجے سے رات ایک بجے تک چوک جی ٹی روڈ پر رنگ جمائے رکھا ۔جیاں نوجوانوں نے ملی نغمے گائے ۔بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی بھی کی ۔دونوں تنظیمیں یوم آزادی کے موقع پر بہترین منتظم اور خوبصورت تقریبات منعقد کر کے بازی لے گئیں ۔اس میں بھرپور عوامی شرکت نے چار چاند لگا دئیے
٭…انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کی پرچم کشائی
 ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 73ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے بورڈ کمپلیکس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور قومی پر چم بھی آویزاں کیا گیا ہے 13اگست کی شب بورڈ کمپلیکس میں چراغاں بھی کیا گیا ،14اگست کی صبح 8:55بجے جشن آزادی کی اہم تقریب منعقد کی گئی جس میںچیئرمین بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر،بورڈ افسران و ملازمین نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پڑھا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے کہاکہ اس عہدساز دن کو مناتے ہوئے ہمیں فخر ہے کہ اس طرح کے نامساعد حالات سے نبردآزما ہوتے ہوئے ملکی خود مختاری اور جغرافیائی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے پیہم اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ اَمر پیشِ نظر ہے کہ ملک کو اب بھی کئی اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے جو ہم سے اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی برقرار رکھنے کے متقاضی ہے۔ ہمیں اپنا جشن آزادی یوم تشکر کے طور پر منانا چاہئے آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ، آزادی بڑی قربانیوں کی مرہون منت ہوتی ہے ،جو قومیں اس کی قدر نہیں پہچانتی وہ زوال کا شکار ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری بھائی ہمارے ساتھ جشنِ آزادی منائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر افسران اور ملازمین مین جشن آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن