اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں سینیٹر فیصل جاوید خان اور سینیٹر ذیشان خانزادہ خان نے حکومت کی مجموعی طور پر دو سالہ کارکردگی ، اہم کارناموں اور اقدامات پر بحث کے لئے سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک داخل کر دی اس موقع پر تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں ملکی معاملات پر جس طرح قابو پایا اس کی تفصیل عوام کے سامنے آنی چاہئے اس لئے ہم نے ضروری سمجھا کہ ایوان میں اس پر تبادلہ خیال کیاجائے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نامسائد حالات کے باوجود حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس دور میں نہ صرف تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا گیا بلکہ بین الاقوامی محاذ پر بھی اہم پیش رفت ہوئی سنیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ کو رونا وبا کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں بیٹھ گئیں اور اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوا مگر وزیراعظم عمران خان کی فہم و فراست اور دور اندیشی کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو بھوک سے بچایا گیا بلکہ بہترین حکمت عملی کے ذریعے خوفناک وبا پر بھی قابو پایا گیا۔
حکومت کی دوسالہ کارکردگی،اہم کارناموں اقدامات پربحث کیلئے سینٹ میں تحریک جمع
Aug 20, 2020